ایف جے ایم یو لاہور اور چینی میڈیکل یونیورسٹیوں کے درمیان اعلیٰ تعلیم کے فروغ پر اتفاق

ہفتہ 6 اکتوبر 2018 21:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اکتوبر2018ء) فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی(ایف جے ایم یو) لاہور اور چین کی 2میڈیکل یونیورسٹیوں کے درمیان اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے اشتراک کار پر اتفاق ہوا ہے۔گزشتہ روز شین ڈونگ اور جینون یونیورسٹی کے سنیئر عہدیداروں کے مشترکہ وفدنے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عامر زمان خان نے چینی یونیورسٹیوں کی طرف سے تعاون کی پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ایف جے ایم یو پاکستان میں طبی تعلیم کامعتبر ادارہ ہے۔

شین ڈونگ اور جینون یونیورسٹی کے اشتراک سے اسے ادارے کی کارکردگی پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ چین نے میڈیکل ایجوکیشن میں نمایاں کامیابی ہے۔ پاکستان کی یونیورسٹیوں کے ساتھ تعاون سے ان اداروں کی استعدادکار میں مزید بہتری آئے گی۔

(جاری ہے)

پروفیسر ڈاکٹر عامر زمان خان نے وفد کو بتایا کہ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی اپنے ساتھ الحاق شدہ اداروں میں بھی معیاری تعلیم کے ماٹو پر عمل پیرا ہے۔

اس یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ڈاکٹر پاکستان اور دنیا کے کئی ممالک میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ چین کی میڈیکل یونیورسٹیوں کے پروفیسروں نے ایف جے ایم یو کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور فیکلٹی کے ارکان سے ملاقات کی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ شین ڈونگ اور جینون یونیورسٹی ایف جے ایم یو کے اساتذہ کے لئے بھی خصوصی تربیتی کورسز کا اہتمام کرے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں