سیاسی قیادت پر غداری الزام لگانا مذاق بن گیا ہے ، راجہ فاروق حیدر

پیر 8 اکتوبر 2018 16:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اکتوبر2018ء) وزیر اعظم آزاد کشمیر آزاد راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ دو سابق وزراء اعظم کو غداری کیس میں عدالت طلب کرنا بڑی بات ہے ۔ غداری کا الزام لگانا پاکستان میں مذاق بن گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز لاہور ہائی کورٹ میں نوازشریف کے خلاف غداری کیس میں وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر بھی عدالت پہنچے تو وہاں پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج دو سابق وزراء اعظم کو غداری کیس میں طلب کیا گیا ہے پاکستان میں سیاسی قیادت پر غداری کا الزام لگانا ایک مذاق بن گیا ہے ۔جب وزیر اعظم ہی غدار ہو گا تو پھر اللهہی حافظ ہے ۔۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں