انصاف ہیلتھ کارڈ کا اجراء پورے ملک میں کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

پیر 8 اکتوبر 2018 18:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2018ء) انصاف ہیلتھ کارڈ کا اجراء پورے ملک میں کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی گئی ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخواہ میں پی ٹی آئی کی حکومت نے انصاف ہیلتھ کارڈ جاری کیا جس کی بدولت عوام الناس کو 3 لاکھ روپے تک بغیر کسی تکلیف و خرچ کے بہتر اور بروقت علاج کی سہولت میسر ہوئی جس پرپاکستان تحریک انصاف کی قیادت مبارکباد کی مستحق ہے۔اب یہی سہولت پاکستان کے ہر شہری کو حاصل ہونی چاہئے۔ قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ملک بھر میں انصاف ہیلتھ کارڈ کا فی الفور اجرا ء کیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں