ریلوے کو اپنے پائوں پر کھڑا کریں گے، دورِ جدید کے جتنے تقاضے ہیں اُن کو پورا کریں گے ‘فرخ حبیب

بین الاقوامی سٹینڈرڈ کو سامنے رکھتے ہوئے ریلوے کو اپنے ہمسایہ ممالک انڈیا اور دوسرے یورپین ممالک کے مدِ مقابل لائینگے ‘پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے

پیر 8 اکتوبر 2018 19:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2018ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلویز فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ریلوے کو اپنے پائوں پر کھڑا کریں گے، دورِ جدید کے جتنے تقاضے ہیں اُن کو پورا کریں گے اور جواصل انیشیٹو ہیںاُن کو سامنے لے کر آئیں گے،بین الاقوامی سٹینڈرڈ کو سامنے رکھتے ہوئے ہم پاکستان ریلوے کو اپنے ہمسایہ ممالک انڈیا اور دوسرے یورپین ممالک کے مدِ مقابل لائیں گے، یقینا چیلنچز کا سامنا موجود ہے جیسے کہ ہمارا مالیاتی خسارہ جس کو ہم سبسڈی کی مدمیں لیتے ہیں،ریلوے کو حکومت کی طرف سے سالانہ37 ارب روپے کی سبسڈی مل رہی ہے، ہمارا اس کے اوپر فوکس ہے کہ ہم نے ریلوے کے ریونیو کو بڑھانا ہے جو ہمارا مین ٹارگٹ ہے فریٹ ریونیوہے جس کے اندر آگے بڑھنے کے حوالے سے بہت گنجائش موجود ہے۔

(جاری ہے)

ریلوے ہیڈکوارٹرز آفس لاہورمیں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ مسافروں کی سہولت کے لیے ریلوے کی تمام ٹرینوں کے اندر وائی فائی سسٹم لے کر آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق مسافروں کی حفاظت اور سیکورٹی بہت اہم ہے اس کے لیے ہماری پوسٹل کمپنی انشورنس سسٹم میں مزید بہتری لے کر آئے گی اور ہمارے جتنے بھی ریگولر مسافر ہوں گے اُن کے لیے بہترین پیکجز لے کر آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے اور دوسری ایئرلائنز کی طرح اس سسٹم کو بھی یہاں لگانے جارہے ہیںکہ جن لوگوں کو ٹکٹ ریزرویشن کے لیے اسٹیشن پر جانا پڑتا ہے وہ اپنا ٹی این آر گھربیٹھے کمپیوٹر پر حاصل کرسکتے ہیں ۔ پارلیمانی سیکرٹری نے ریلوے زمین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی سے منسلک ہمارے جتنے بھی پلان ہیں اُن کو سامنے لے کر آئیں گے۔

بہترین مالیاتی نظام اور مسافروں کی حفاظت کویقینی بناناہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ ریلوے کی کمرشل زمینوں سے بھی ریلوے کے ریوینو میں اضافہ کریں گے اور ریونیو بڑھنے سے ریلوے ملازمین کا بہتر انداز سے تحفظ کریں گے ملازمین کے حقوق کا تحفظ کرنا ہماری حکومت کا عزم ہے۔ پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ ماضی میں آنے والی حکومتوں نے ریلوے کے اوپراس لحاظ سے توجہ نہیں دی جس طرح دینی چاہیے تھی یہ ہمارا سٹریٹیجک اثاثہ ہے ۔

ہم نے اپنے ٹریک اور سگنلگ سسٹم کو بہترکرنا ہے۔ مسافروں کو وقت پر منزل ِ مقصود پر پہنچانے کے لیے بھرپور توجہ دیں گے۔ ماضی کی حکومتوں نے بہت سے دعوے توکیے مگر عملی طور پر کچھ نہ کیا اوریہی وجہ ہے کہ پاکستان ریلوے کو سبسڈی کی مد میں حکومت کی طرف دیکھنا پڑتاہے۔ ریلوے کو مثالی ادارہ بنانا ہمارا عزم ہے۔ بعدازاں ریلوے حکام کی جانب سے پارلیمانی سیکرٹری فرخ حبیب کو ریلوے آپریشنز کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں