نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ پشاور کے زیر تربیت 26 ویں مڈکیرئیر مینجمنٹ کورس کے شرکاء کاریلوے ہیڈکوارٹرز کا مطالعاتی دورہ

پیر 8 اکتوبر 2018 19:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2018ء) نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ پشاور کے زیر تربیت 26 ویں مڈکیرئیر مینجمنٹ کورس کے شرکاء نے ریلوے ہیڈکوارٹرز آفس لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا۔ ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک عبدالحمیدرازی کی سربراہی میں ڈپٹی چیف مکینیکل انجینئر(ڈیزل) راجہ ساجد بشیر نے ریلوے افسران ٹیم کے ہمراہ ریلوے کی تنظیم ِ نو و بحالی اور مستقبل میں پیش آنے والے چیلنجز کے بارے میں شرکاء کو بریفنگ دی۔

شرکاء نے پاکستان ریلویز کے مختلف شعبوں فریٹ، پسنجر سمیت انفراسٹرکچر اور سی پیک میں گہری دلچسپی لیتے ہوئے مختلف سوالوں کے جوابات حاصل کیے ۔اس موقع پر ایڈیشنل جنرل منیجرٹریفک عبدالحمیدرازی نے کہا کہ فریٹ سیکٹر میں کامیابی کا ہی نتیجہ ہے کہ جہاں ہم قومی معیشت کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیںوہاں اپنے مسافروں کے لیے اپ گریڈیشن اور نئی ٹرینیں چلارہے ہیں۔

(جاری ہے)

انفراسٹرکچرکی بحالی ،ریلوے اسٹیشنوں کی اپ گریڈیشن اور نئی ریلوے اسٹیشن بلڈنگ تیار کی جارہی ہیںتاکہ مسافروں کودورِ جدید کے مطابق بہترین سفری سہولیات فراہم کی جاسکیں۔ ایڈیشنل جنرل منیجرٹریفک عبدالحمیدرازی نے کورس کے شرکاء کوریلوے سے متعلق گہری دلچسپی لینے اور محکمہ ریلوے میں کیے گئے اقدامات کو سراہنے پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔

بعدازاں تقریب کے آخر میں ایڈیشنل جنرل منیجرٹریفک عبدالحمیدرازی نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ پشاور کے زیر تربیت 26 ویں مڈکیرئیر مینجمنٹ کورس کے شرکاء کی جانب سے ڈاکٹر جاوید اقبال ایڈیشنل ڈائریکٹنگ سٹاف پشاورکے ساتھ شیلڈ اور سوئنر کا تبادلہ کیا۔ اجلاس میں ریلوے کی جانب سے ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک عبدالحمیدرازی ، ڈپٹی چیف انجینئر(ڈیزل )راجہ ساجد بشیر، ڈپٹی چیف انجینئربرجز فرمان غنی، ڈپٹی جنرل منیجر فرید احمداورڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ واصف اکرام سمیت ریلوے کے دیگر سینئر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں