وائس چیئرپرسن او پی سی وسیم اختر کی ریاست عجمان کے سربراہ کے مشیر محمد عبدالرحمن سے ملاقات

پیر 8 اکتوبر 2018 19:15

لاہور۔8اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2018ء) وائس چیئرپرسن اوور سیز پاکستانیز کمیشن (او پی سی) پنجاب وسیم اختر نے متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان کے دورے کے دوران سربراہ ریاست کے مشیر محمد عبدالرحمن سے ملاقات کی ، ملاقات میں ریاست عجمان کی مختلف کاروباری شخصیات نے بھی شرکت کی، وائس چیئرپرسن او پی سی اور ریاست عجمان کے مشیر کی اس ملاقات میں اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا، وسیم اختر نے اس موقع پر پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع کے حوالے سے بریفنگ بھی دی ، ملاقات کے دوران پاکستانیوں کیلئے ویزے کا حصول آسان بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا، وائس چیئرپرسن ا و پی سی نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں کو یہاں ملازمتوں میں درپیش مسائل کو جلد از جلد حل کیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں