آپما کا وفد خامس سعیدبٹ کی سربراہی میں غیرملکی دورے پر روانہ ہوگیا

پیر 8 اکتوبر 2018 19:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اکتوبر2018ء) آل پاکستان پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشن کا چار رکنی وفد خامس سعید بٹ کی سربراہی میں اکتوبر تک فرینکفرٹ ، ایمسٹرڈم اور پیرس کے دس روزہ دورے پر روانہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

وفد کے دیگر اراکین میں فیاض احمد قادری، شیر محمد اور محمد نعیم شامل ہیں۔ دورے کے دوران وفد فرینکفرٹ بک فیئر میں شرکت کے علاوہ پاکستانی قونصل جنرل سارہ ندیم احمد، بین الاقوامی کمپنیوں کے نمائندوں، مقامی صنعتکاروں اور تاجروں سے ملاقاتیں بھی کرے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں