گھریلو صارفین کے پانی کے نرخ بڑھانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، ترجمان واسا

پیر 8 اکتوبر 2018 21:54

لاہور۔8اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2018ء) واسا صارفین کی سہولت کے پیش نظر اب دو مہینوں کی بجائے ایک مہینے کا بل ادا کرنا پڑے گا ، صارفین اس وقت ایک روپے میں پچاس گیلن کے حساب سے پانی کا بل ادا کر رہے ہیں یہ دنیا میں سب سے کم ترین نرخ ہیں۔

(جاری ہے)

واسا ترجمان کے مطابق زیر زمین پانی کے بتدریج ذخائر کم ہو نے کے پیش نظر واسا شہریوں کو 22کی بجائے 12گھنٹے پانی فراہم کرے گا جبکہ 280پٹرول پمپس کیساتھ سروس اسٹیشن کے کنکشن بند کر دیئے گئے ہیں اور انہیں 3ماہ کے لئے مہلت دی گئی ہے کہ وہ سروس اسٹیشن پر ری سائیکلنگ پلانٹ نصب کریں۔

واسا نے مساجد میں وضو کے پانی کو پی ایچ اے کے زیر استعمال لانے کیلئے مساجد کے باہر زیر زمین ٹینکیاں بنانے کیلئے بھی تجویز دی ہے پی ایچ اے ان ٹینکیوں سے پانی اکٹھا کرکے باغات کو سیراب کرے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں