ْلاہور پریس کلب اورفیملی ہسپتال کے درمیان علاج، ٹیسٹوں اور ادویات میںرعائیت کے لئے معائدہ

فیملی ہسپتال میں آٹ ڈور کنسلٹینسی فیس میں 30فیصد، لیب ٹیسٹس پر 40فیصد اور فارمیسی میں ادویات پر5فیصد رعایت

پیر 8 اکتوبر 2018 22:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2018ء) لاہور پریس کلب اور فیملی ہسپتال کے درمیان ممبران اورانکے اہل خانہ کیلئے علاج، لیب ٹیسٹوں اور فارمیسی ادویات میںرعایت کے حوالے سے معاہدہ طے پاگیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صدر اعظم چوہدری اور سیکرٹری عبدالمجید ساجد نے کہاہے کہ منتخب گورننگ باڈی نے ممبران اور ان کی فیملیز کو زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیا کرنے کا تہیہ کر رکھاہے جس میںصحت کو اولین ترجیح دی جارہی ہے اور اس سلسلہ میں میڈیکل کیمپس تسلسل سے منعقد کئے گئے ہیں اور صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے مختلف اداروں سے معاہدات کئے جارہے ہیںاور آ ج فیملی ہسپتال کے ساتھ بھی معاہدہ طے پاگیاہے جس کے مطابق ممبرز اور انکے اہل خانہ کو آٹ ڈور کنسلٹینسی فیس میں 30 فیصد، لیب ٹیسٹوں میں 40 فیصداور فارمیسی ادویات پر5 فیصد عائیت دی جائے گی، انہوں نے اس حوالے ممبر گورننگ باڈی محمد احمد رضا کی خصوصی کاوشوں کو بھی سراہا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں