جانوروں کی آلائشوں سے تیار شدہ تیل کے صابن میں استعمال کا معاملہ

سوپ انڈسٹری ایسوسی ایشن فدکی ڈی جی فوڈ اتھارٹی سے ملاقات، آلاوئشوں سے نکلے تیل کے استعمال کی اجازت دینے کی استدعا آلائشوں سے نکلے تیل کو صابن سازی کے نام پر کوکنگ آئل کی تیاری میں استعمال کیا جاتا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان

پیر 8 اکتوبر 2018 22:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2018ء) سوپ انڈسٹری (صابن) ایسوسی ایشن کے وفدنے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان سے ملاقات کرتے ہوئے آلائشوں سے نکلے تیل کی صابن سازی میں استعمال کی اجازت دینے کی استدعا جمع کروائی ۔پی ایف اے قوانین کے مطابق آلائشوں سے نکلے تیل کی صرف بائیو ڈیزل میں استعمال کی اجازت ہے کیونکہ آلائشوں سے نکلے تیل کو صابن سازی کے نام پر کوکنگ آئل کی تیاری میں استعمال کیا جاتا تھا۔

تفصیلات کے مطابق جانوروں کی آلائشوں سے تیار شدہ تیل کے صابن میں استعمال کا معاملے پرسوپ انڈسٹری (صابن) ایسوسی ایشن کے وفدنے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان سے ملاقات کی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہناتھا کہ پی ایف اے قوانین کے مطابق آلائشوں سے نکلے تیل کی صرف بائیو ڈیزل میں استعمال کی اجازت ہے کیونکہ صابن انڈسٹری کا عدم تعاون کے باعث آلائشوں سے نکلے تیل کو صابن سازی کے نام پر کوکنگ آئل کی تیاری میں استعمال کیا جاتا تھا۔

(جاری ہے)

ڈائریکڑ جنر ل پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ صحت دشمن عناصر استعمال شدہ گندے تیل میں آلائشوں سے نکلا تیل ڈال کر دوبارہ دلکش پیکنگ کر کے فروخت کرتے تھے جو نا صرف خلاف قانون بلکہ متعدد موذی امراض کا باعث بھی بنتا ہے۔ا س حوالے سے آلائشوں کے تیل کے غلط استعمال کی پنجاب فود اتھارٹی کو بار بار شکایات موصول ہونے اور ریکارڈ کی عدم فراہمی کی بنیاد پر پابندی لگائی گئی۔ وفد کی جانب سے آلائشوں سے نکلے تیل کی صابن سازی میں استعمال کی اجازت دینے کی استدعا جمع کروانے پرڈی جی فوڈ نے تحقیق کے لیے معاملہ سائنٹیفک پینل کو بھجوا دیا ۔ کیپٹن (ر) محمد عثمان نے واضح کیا کہ استعمال شدہ تیل کے حوالے سے قانون میں تبدیلی سائنٹیفک پینل کی منظوری سے مشروط ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں