عمران خان بہت بڑے سیاسی انتقام کے ساتھ میدان اتارے گئے ہیںیہ احتساب کے نام پر انتقام ہے‘مصطفی نواز کھوکھر

پیر 8 اکتوبر 2018 22:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2018ء) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کے ترجما ن و سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہاکہ عمران خان بہت بڑے سیاسی انتقام کے ساتھ میدان اتارے گئے ہیںیہ احتساب کے نام پر انتقام ہے، نیب اگر واقعی آزاد ہوتا تو حکومتی وزیر اور مشیر لاکپ ہوتے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے بیان پر رد عمل کااظہار کرتے ہوئے مصطفی نواز کھوکھر نے کہاکہ وزیراعظم آغاز میں غیرمقبول ہو چکی حکومت کو سہارا دینے کیلئے ڈھونگ رچا رہے ہیں،عمران خان کا ویژن ہے نہ ان میں منشور پر عملدرآمد کی صلاحیت ہے۔

ا نہوںنے کہاکہ اب بھی غلط بیانی کر کے عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، خان صاحب کہتے ہیں مہنگائی قرضوں سے بچنے کیلئے کی ہے، دوسری طرف مہنگائی بھی کر رہے ہیں اور قرضے کیلئے آئی ایم ایف کی منتیں بھی کر رہے ہیںمہنگائی آئی ایم ایف کو خوش کرنے کیلئے کی گئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ مہنگائی کا بدترین سونامی تو ابھی آنا ہے،نہیں چھوڑوں گا کہ فلمی ڈائیلاگ بولنے والے وزیراعظم اپوزیشن موڈ سے نکل آئیں، اپوزیشن دھکمیوں سے مرعوب نہیں ہوگی، عوام دشمن پالیسیوں کی مزاحمت ہوگی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں