عوام لیگی ڈرامے بازی کو مستر د کر چکے ہیں ‘ڈاکٹر زرقا تیمور

پی پی اور (ن) لیگ کی سیا ست عوا م نے د فن کر دی ا ب کبھی اقتدار میں نہیں آ ئیں گے

منگل 9 اکتوبر 2018 15:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2018ء) تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر زرقا سہروردی تیمور نے کہا ہے کہ عوام لیگی ڈرامے بازی کو مستر د کر چکے ہیں شہبازشریف کی گر فتاری پر (ن)لیگ سڑکو ں پر آ نے کا شو ق پورا کر لے شر یف فیملی کی کر پشن پکڑی جا چکی ہے عوام کر پشن کے دفاع نہیں کر ینگے ،پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی سیا ست عوا م نے د فن کر دی ہے ا ب یہ کبھی اقتدار میں نہیں آ ئیں گے ۔

ان خیا لا ت کااظہار انہو ں نے پار ٹی خو اتین سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔انہو ں نے کہاکہ منی لانڈنگ کے حوالے سے جی آئی ٹی کا قیام خوش آئند ہے، وزیراعظم عمرا ن خا ن نے کرپٹ افراد سے قوم کی لوٹی ہوئی دولت کی پائی پائی وصول کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے ۔انہوںنے کہاکہ شریف برادران نے اپنے دور اقتدار میں اربوںروپے لوٹ کر ملک سے باہر جائیدایں بنائی اور قوم کو غربت اور افلاس کے سواکچھ نہیں دیا ، ملک محرومیوں کا شکار ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے مزید کہاکہ ڈرامے باز شہباز شریف کی لوٹ مار اور عدم توجہ کی وجہ سے پورا صو بہ مسائل کا گڑھ بن چکا ہے ، صوبے کی عوام تحریک انصاف کے ساتھ ہے ،عمران خان چاہتے ہے کہ ہر شہری کو صحت اورتعلیم کی سہولتیں میسر ہوں ،عوام کی جان و مال کا تحفظ ہو پولیس کی دہشت گردی سے عوام کو نجات ملے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں