بسنت کی اجازت نہ دینے کیخلاف درخواست پر حکومت پنجاب سے جواب طلب

منگل 9 اکتوبر 2018 17:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اکتوبر2018ء) بسنت کی اجازت نہ دینے کیخلاف درخواست لاہورہائیکورٹ میں دائر کر دی گئی جس پر عدالت نے حکومت پنجاب سے 29اکتوبرتک جواب طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بسنت کی اجازت نہ دینے کیخلاف درخواست پر سماعت لاہورہائیکورٹ میں ہوئی۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ پنجاب حکومت نے پتنگ بازی پر پابندعائدکررکھی ہے،استدعا ہے کہ عدالت لاہورمیں بسنت منانے کاحکم دے۔جس پر لاہور ہائیکورٹ نے حکومت پنجاب سے 29اکتوبرتک جواب طلب کرلیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں