پنجاب بھرمیں872ٹریفک حادثات،4ا فراد جاں بحق،971زخمی

منگل 9 اکتوبر 2018 19:49

لاہور۔9اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2018ء) گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں872ٹریفک حادثات میں4ا فراد جاں بحق جبکہ971زخمی ہو گئے، زخمیوں کو فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا،378معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی جسکی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا،پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات میں4افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کی گئیں، ان حادثات میں زیادہ تر تعدادتقریبا86فیصدحادثات موٹر سائیکلز کی وجہ سے ہوئے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اورلین کے نظم و ضبط کا خیال رکھا جائے، ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کا لز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں414ڈرائیوز،22کم عمرڈرائیورز421مسافراور136پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے،ان اعدادو شمار سے ظاہر ہوتاہے کہ223ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی دارالحکومت221متاثرین کے ساتھ پہلے ،ملتان 75حادثات میں85متاثرین کے ساتھ دوسرے اورفیصل آباد73حادثات میں86متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں