پاکستان میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خواتین کے سربراہ جمشیدقاضی کاسیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ

خواتین افسران لاہور شہر کو محفوظ بنانے میں کلیدی کردار ادا کررہی ہیں‘یواین ویمن نمائندہ پاکستانجمشید قاضی

منگل 9 اکتوبر 2018 20:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2018ء) پاکستان میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خواتین کے سربراہ جمشیدقاضی نے وفدکے ہمراہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔ یو این وومن کے تین رکنی وفد میںپنجاب آفس کی سربراہ حفصہ مظہر اور عائشہ مختار شامل تھیں۔چیف آپریٹنگ آفیسر اکبر ناصر خان نے یو این وومن کے وفدکو پراجیکٹ بارے تفصیلی بریفنگ دی ۔

اقوام متحدہ کے وومن چیف کو پنجاب سیف سٹیز اینڈرائڈوومن سیفٹی ایپلی کیشن سے متعارف کروایا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں 25فیصد خواتین افسران فرائض سرانجام دے رہی ہیں اور پوری تندہی سے اپنی ذمہ داریاں نبھا رہی ہیں۔ اس موقع پر یواین ویمن کے نمائندہ برائے پاکستان جمشید قاضی کا کہنا تھا کہ خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے سیف سٹیز اتھارٹی کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سیف سٹیز جیسے منصوبے میں خواتین افسران کی اتنی بڑی تعداد متاثر کُن ہے جس کیلئے آپ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ جمشید قاضی نے کہا کہ خواتین افسران لاہور شہر کو محفوظ بنانے میں کلیدی کردار ادا کررہی ہیں جو خوش آئیند ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادارہ وومن سیفٹی ایپلی کیشن کو خواتین میں عام کرنے میں مدد کرے گا تاکہ خواتین اس سہولت سے بھرپور مستفید ہو سکیں۔ اقوام متحدہ کے وفد نے جدید پولیسنگ کے نظام کو سراہااور گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ وفد کو ایمرجنسی رسپانس،ایڈوانس ٹریفک مینجمنٹ سسٹم اورآپریشنز اینڈ مانیٹرنگ سینٹر بارے بریفنگ دی گئی۔ انہیں 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن، فیشل ریکگنایزیشن ٹیکنالوجی، اے این پی آر کیمروں بارے بھی بتایا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں