وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن کا بادشاہی مسجد میں تبرکات مقدسہ کے احاطہ کا دورہ

تبرکات مقدسہ کی حفاظت و سکیورٹی کے لئے اسلامی ملک ترکی میں بنائے گئے سسٹم کو لاگو کیا جائے گاسعید الحسن شاہ مسجد و تبر کات خانہ کے قرب و جوار میں چوبیس گھنٹے نگرانی کی جائے،غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی‘صوبائی وزیر اوقاف

منگل 9 اکتوبر 2018 20:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2018ء) صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن کا بادشاہی مسجد میں تبرکات مقدسہ کے احاطہ کا دورہ کیا۔وزیر مو صوف کے اچانک دورہ کے موقع پر افسران و اہلکاران کی دوڑیں لگ گئیں۔غیر حاضر افسران و اہلکاران کے خلاف سخت کاروائی کی ہدایت بھی کی ۔بادشاہی مسجد کے اطراف و تبرکات مقدسہ میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔

اس موقع پر انہوں نے افسران و میڈیا نمائندگان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تبرکات مقدسہ کی حفاظت و سکیورٹی کے لئے اسلامی ملک ترکی میں بنائے گئے سسٹم کو لاگو کیا جائے گا اور ان مقامات کو خاص صفائی و خوشبوسے معطر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی کے معاملات کو معمولی نوعیت کا نہ سمجھاجائے۔مسجد و تبر کات خانہ کے قرب و جوار میں چوبیس گھنٹے نگرانی کی جائے۔

(جاری ہے)

ڈیوٹی کے دوران غفلت کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ اوقاف میں نکموںاور کام نہ کرنے والوں کے لئے کوئی جگہ نہیں۔محکمہ اوقاف میںترقی کا عمل کار کردگی سے مشروط کر دیا گیا ہے۔محکمہ اوقاف سے کرپٹ مافیا کا خاتمہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا اہم مشن ہے۔بعد ازاں صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن نے داتا دربار کے احاطہ میںوفاقی وزیر مزہبی امور صاحبزادہ پیر نور الحق کے ہمراہ ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کی تصنیف معارف حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کی رونمائی بھی کی۔قبل ازیں دونوں وفاقی و صوبائی وزراء نے دربار پر چادرپوشی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں