لاہور،شہبازشریف کی گر فتاری پر ن لیگ سڑکو ں پر آ نے کا شو ق پورا کر لے، ڈاکٹر زرقا سہروردی تیمور

منگل 9 اکتوبر 2018 20:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اکتوبر2018ء) تحریک انصا ف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر زرقا سہروردی تیمور نے کہا ہے کہ عوام لیگی ڈرامے بازی کو مستر د کر چکے ہیں شہبازشریف کی گر فتاری پر ن لیگ سڑکو ں پر آ نے کا شو ق پورا کر لے شر یف فیملی کی کر پشن پکڑی جا چکی ہے عوام کر پشن کے دفاع نہیں کر ینگے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی سیا ست عوا م نے د فن کر دی ہے ا ب یہ کبھی اقتدار میں نہیں آ ئیں گے ان خیا لا ت کااظہار انہو ں نے پار ٹی خو اتین سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے مزید کہاکہ منی لانڈنگ کے حوالے سے جی آئی ٹی کا قیام خوش آئند ہے، وزیراعظم عمرا ن خا ن نے کرپٹ افراد سے قوم کی لوٹی ہوئی دولت کی پائی پائی وصول کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ شریف برادران نے اپنے دور اقتدار میں اربوںروپے لوٹ کر ملک سے باہر جائیدایں بنائی اور قوم کو غربت اور افلاس کے سواکچھ نہیں دیا ، ملک محرومیوں کا شکار ہے۔ انہوںنے مزید کہاکہ ڈرامے باز شہباز شریف کی لوٹ مار اور عدم توجہ کی وجہ سے پورا صو بہ مسائل کا گڑھ بن چکا ہے ، صوبے کی عوام تحریک انصاف کے ساتھ ہے ،عمران خان چاہتے ہے کہ ہر شہری کو صحت اورتعلیم کی سہولتیں میسر ہوں ،عوام کی جان و مال کا تحفظ ہو پولیس کی دہشت گردی سے عوام کو نجات ملے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں