رکشہ ڈرائیور کی پھندا لگی نعش کی تفتیش نے نیا رخ اختیار کر لیا

لاہور ،رکشہ ڈرائیور عارف کو بیوی فرزانہ نے پھندا دیکر قتل کیا ہے،پولیس کا شبہ

منگل 9 اکتوبر 2018 20:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اکتوبر2018ء) گزشتہ روز مقامی رکشہ ڈرائیور کی پھندا لگی نعش کی تفتیش نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے۔ اس حوالے سے تھانہ مناواں پولیس کا کہنا ہے کہ رکشہ ڈرائیور عارف نے خود کشی نہیں کی بلکہ اسے قتل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ مناواں کے رہائشی رکشہ ڈرائیور عارف کو اسکی بیوی فرزانہ نے پھندا دیکر قتل کیا ہے کیونکہ مبینہ ملزمہ فرزانہ کو اپنے شوہر مقتول عارف پر ایک دوسری عورت سے تعلقات استوار کرنے کا شبہ تھا۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ مقتول عارف نے ایک ماہ قبل اپنی اہلیہ فرزانہ کے خلاف باقاعدہ درخواست بھی دی تھی۔ جس میں اسے قتل کئے جانے کے شبہ کا اظہار کیاتھا۔ پولیس نے تاحال نہ تو عارف کی نعش کا پوسٹ مارٹم کروایا ہے اور نہ اس سلسلے میں کوئی کارروائی کی ہے۔ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ تفتیش کے نئے رخ کی روشنی میں مقتول عارف کی نعش کا پوسٹ مارٹم کروایا جائے گا اور پوسٹ مارٹم کی روشنی میں تفتیش کو آگے بڑھایا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں