لاہور ،شہبازشریف کی گر فتاری بارش کا پہلا قطرہ ہے سب چور لٹیرے پکڑے جا ئیں گے،محمد اسلم صد یقی

منگل 9 اکتوبر 2018 20:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اکتوبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف علماء و نگ پنجا ب کے صدرمحمد اسلم صد یقی نے کہاہے کہ شہبازشریف کی گر فتاری بارش کا پہلا قطرہ ہے سب چور لٹیرے پکڑے جا ئیں گے (ن) لیگ کی حکومت نے صرف شو بازیوں پر زور رکھا۔ ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والوں سے ہر صورت پائی پا ئی وصول کی جائے گی۔

(جاری ہے)

قوم نے پی ٹی آئی کو صرف مینڈیٹ ہی نہیں بہت بڑی ذمہ داری سونپی ہے جسے پورا کرنے کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کی جائے گی ان خیا لا ت کااظہار انہو ں نے علماء کے وفد سے گفتگو کر تے ہوئے کیاانہو ں نے مزید کہاکہ پی ٹی آئی کو عوام کے ووٹوں کے ذریعے اقتدار ملایہی تبدیلی وانقلاب ہے اس تبدیلی و انقلاب کے ہوتے ہوئے تحریک انصاف کی حکومت کو کوئی مشکل درپیش نہیں آئے گی انہو ں نے مزید کہاکہ وزیر اعظم عمران خان انشاء اللہ اپنے کیے ہوئے سارے وعدے پورے کریں گے اور کسی قیمت پر عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے،ماضی کی بجائے ہمیں مستقبل کی طرف دیکھنا ہے اور پاکستان کے عوام ہر قیمت پر ملکی مسائل کا حل چاہتے ہیں جس کیلئے اب ہم مزید تاخیر کے متحمل نہیں ہو سکتے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں