وزیر زکوٰة پنجاب کا ملتان اور مظفر گڑھ اضلاع میں زکوٰة فنڈ کے کروڑوں روپے سرنڈر کرنے پر اظہار ناراضگی

زکوٰة کی عدم فراہمی پرافسران کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کی ہدایت

منگل 9 اکتوبر 2018 21:11

لاہور۔9اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2018ء) وزیر زکوٰة و عشر پنجاب شوکت علی لالیکا نے مستحقین کو زکوٰة فنڈ کی عدم فراہمی پر ڈسٹرکٹ زکوٰة افسر ملتان اور مظفر گڑھ کو شو کاز نوٹس جاری کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں ، انہوں نے یہ ہدایات ڈویژنل زکوٰة آفس ملتان کے اچانک دورہ کے دوران ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں جس میں متعلقہ افسران شریک ہوئے، وزیر زکوٰة و عشر نے کہا کہ ملتان اور مظفر گڑھ اضلاع کے بیشتر مستحقین میں زکوٰة فنڈ تقسیم نہیں ہو سکا اور کروڑوں روپے سرنڈر کر دیئے گئے ہیں، انہوں نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زکوٰة ایک امانت ہے اور اس امانت کو مستحقین تک پہنچانا عاملین زکوٰة کی ذمہ داری ہے، اس کی تکمیل میں کوتاہی کرنے والوں کیخلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائیگی، شوکت علی لالیکا نے ملتان، وہاڑی ، خانیوال ، مظفر گڑھ اور لودھراں اضلاع کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض منصبی ذمہ داری سے ادا کریں تاکہ مستحقین تک زکوٰة کی بروقت فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں