بسنت کی اجازت نہ دینے کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت سے جواب طلب

منگل 9 اکتوبر 2018 21:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے بسنت کی اجازت نہ دینے کیخلاف درخواست پر سماعت 29اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے حکومت سے جواب طلب کرلیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابدعزیز شیخ نے کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب حکومت نے 2007 میں پتنگ بازی پر پابندی لگائی گئی تھی۔ لاہور میں 2008 اور 2009 میں بھی پتنگ بازی ہوئی تھی۔پتنگ بازی نہ ہونے سے کاروبار بند پڑے ہوئے ہیں جبکہ حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی مہیا نہیں کیا جا رہا ۔استدعا ہے کہ عدالت لاہور میں بسنت کروانے کا حکم دے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد حکومت پنجاب سے 29 اکتوبر کو جواب طلب کر لیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں