الیکشن ٹربیونل نے نااہلی کے لیے دائر درخواست پر رکن اسمبلی برجیس طاہر کوجواب جمع کرانے کی مہلت دیدی

منگل 9 اکتوبر 2018 21:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2018ء) الیکشن ٹربیونل نے نااہلی کے لیے دائر درخواست پر مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی برجیس طاہر کوجواب جمع کرانے کیلئے 24 اکتوبر تک کی مہلت دیدی۔جسٹس چوہدری محمد اقبال نے ننکانہ صاحب سے ناکام امیدوار طارق باجوہ کی درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ (ن)لیگ کے کامیاب ہونے والے رکن قومی اسمبلی نے انتخاب لڑتے وقت گوشوارے چھپائے۔

رکن قومی اسمبلی برجیس طاہر آرٹیکل 62، 63 کے اہل نہیں رہے۔ انہیں دھاندلی سے کامیاب کرایا گیا۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ الیکشن ٹربیونل برجیس طاہر کی کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دے کر حلقہ میں دوبارہ انتخاب کروانے کا حکم دے۔دوسری جانب ایم این اے برجیس طاہر کے وکیل نے عدالت سے جواب کیلئے مہلت کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں