لاہور ہائی کورٹ ، نااہلی کے لیے الیکشن پٹیشن پر برجیس طاہر کے وکیل نے جواب داخل کر انے کی مہلت

منگل 9 اکتوبر 2018 22:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اکتوبر2018ء) لاہور ہائی کورٹ نے (ن) لیگ کے ایم این اے کی نااہلی کے لیے الیکشن پٹیشن کی سماعت پر ممبر قومی اسمبلی برجیس طاہر کے وکیل نے جواب داخل کرنے کے لیے مہلت طلب کی۔ عدالت نے ایم این اے کو جواب کی مہلت دیتے ہوے سماعت 24اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

مسٹر جسٹس چوہدری محمد اقبال پر مشتمل الیکشن ٹربیونل نے ننکانہ صاحب سے ناکام امیدوار طارق باجوہ کی الیکشن پٹیشن پر سماعت کی۔

درخواست گزار کا موقف ہے کہ برجیس طاہر آرٹیکل 62 اور 63کے اہل نہیں رہے۔ انہوں نے الیکشن لڑتے وقت گوشوارے چھپائے۔برجیس طاہر کو دھاندلی سے جتوا یا گیا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت برجیس طاہر کی کامیابی کے نوٹیفیکیشن کوکالعدم قرار دے۔ اس حلقہ سے دوبارہ الیکشن کروانے کا حکم دے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں