اداروں سے لڑنا (ن) کا وطیرہ ،پنجاب اسمبلی کے باہر بھی قومی ادارے کیخلاف احتجاج کیا گیا‘ مسرت چیمہ

چور مچائے شور کا فارمولہ کامیاب نہیں ہوگا ،قوم کی لوئی ہوئی پائی پائی واپس کرنا ہو گی‘ رکن پنجاب اسمبلی

بدھ 10 اکتوبر 2018 16:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2018ء) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ اداروں سے لڑنا (ن) لیگ کا وطیرہ ہے اور پنجاب اسمبلی کے باہر بھی احتساب کے ادارے کیخلاف احتجاج کیا گیا ،(ن) لیگ کاچور مچائے شور کا فارمولہ کامیاب نہیں ہوگا اور انہیں قوم کی لوئی ہوئی پائی پائی واپس کرنا ہو گی ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان مسرت چیمہ نے کہا کہ شہباز شریف اور دیگر کیخلاف کرپشن کے مقدمات پی ٹی آئی کے دور میں نہیں بلکہ خود ان کی حکومت میں شروع ہوئے اور اربوں کھربوں روپے کی کرپشن کی کڑیاں ملنے پر گرفتاریاں ہوئیں۔

انہوںنے کہا کہ نیب خود مختار ادارہ ہے اور اس کی جانب سے صرف (ن) لیگ ہی نہیں بلکہ پی ٹی آئی کے لوگوں کو بھی طلب کیا گیا ۔(ن) لیگ واویلا کرنے پر توانائیاں صرف کر نے کی بجائے قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس کرے ۔ مسرت چیمہ نے کہا کہ کرپشن نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کردیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہر شعبہ تنزلی کی جانب گامزن رہا ۔ موجودہ حکومت خود کرپشن کرے گی اور نہ کسی کو قومی خزانے پر ہاتھ صاف کرنے دیا جائے گا اس لئے (ن) اور ان کے حواریوں کو اپنا مستقبل تاریک نظر آرہا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں