مصنو عی مہنگا ئی سے حکومت کو بد نام کیاجا رہاہے ‘ڈاکٹر شاہد صدیق

تنقید کر نے والے بتائیں سا بق حکمرانو ں نے ملک میں کو ن سی دو د ھ کی نہر یں بہا رکھی تھیں

بدھ 10 اکتوبر 2018 16:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2018ء) تحریک انصاف کے بانی رکن مرکزی رہنماڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کیخلاف منا فع خور ما فیا متحدہ ہو گیا ہے ،ملک میں مصنو عی مہنگا ئی سے حکومت کو بد نام کیاجا رہاہے (ن) لیگ کے تاجر و صنعت کار ملک میں مصنو عی بحران پیدا کر کے بیرو ن ملک کے سرما یہ کارو ں کو ڈرا رہے ہیں ان شاء اللہ عمران خان کی حکومت ہی ملک کو بحرانو ں سے نکالے گی ۔

ان خیا لا ت کااظہارانہو ں نے پار ٹی کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلی پنجا ب عثمان بزدار نے جب کر پٹ مافیا پرہا تھ ڈالا تو ان کی چیخیں نکل گئیں پنجا ب کے سا بق حکمرانو ں نے ہر ادارے میں گلو بٹ اوراحد چیمہ جیسے و فادار پا لے جنہوں نے ملکی خزانہ لو ٹنے میں آ ل شریف خاندان کا سا تھ دیا سا بق حکمرانو ں کی نا اہلیو ں کے باعث عمران خان حکومت کو لو ٹا ہو ا ملک ملا جسے عمرا ن خان در ست سمت لانے کیلئے اقداما ت کررہے ہیں ان شاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب عمران خان ملک میں مو جو د تمام بحرانو ں پر قا بو پا لیں گے اورہر طر ف تر قی و خو شحا لی کا دور دورہ ہو گا ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ عمران خان حکومت پر تنقید کر نے والے بتائیں سا بق حکمرانو ں نے ملک میں کو ن سی دو د ھ کی نہر یں بہا رکھی تھیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں