طلبہ قیمتی اثاثہ ہیں ،الخدمت فاؤنڈیشن ان کی تعلیم و تربیت اور کردار سازی کیلئے بھرپور کردار ادا کررہی ہے‘عبدالعزیز عابد

الخدمت سکولز لاہور کے زیر اہتمام 3500 سے زائد طلبہ و طالبات ِ تعلیم حاصل کر رہے ہیں ‘صدر الخدمت فائونڈیشن لاہور

بدھ 10 اکتوبر 2018 17:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2018ء) صدر الخدمت فائونڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد نے کہا ہے کہ طلبہ ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کی تعلیم و تربیت اور کردار سازی ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیئے تاکہ یہ بچے یہ معاشرے کا فعال حصہ بن سکیں ،اس حوالے سے الخدمت بھرپور کردار ادا کررہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے آرفن بچوں کی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تربیتی ورکشاپ ٹائون شپ ، گرین ٹائون ، نشترکالونی ، چونگی امرسدھو سمیت دیگر علاقوں کے آرفن بچوںسمیت اساتذہ اور کارکنان نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت ملک بھر میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ، کفالتِ یتامیٰ، صحت عامہ، صاف پانی کی فراہمی، مواخات پروگرام اور دیگر سماجی خدمات کے ساتھ ساتھ ہر خاص و عام تک سستی اور معیاری تعلیم کی فراہمی کے لئے اپنی کاوشیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

(جاری ہے)

ملک بھر میں الخدمت کے تحت چلنے والے 60سکولوں میں 12ہزار سے زائد بچے تعلیم حاصل کررہے ہیں جن کو پلے گروپ سے میٹرک تک تعلیم دی جارہی ہے جبکہ لاہور کے الخدمت سکولز ہیں جن میں3500 سے زائد طلبہ و طالبات زیرِ تعلیم ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نے کہا کہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے اور ارض پاکستان کو علم کا گہوارا بنا کر ہی ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے ۔اس موقع پر بچوں نے قومی نغموں پر خوبصورت ٹیبلوز پیش کئے جبکہ اختتام پر کیک بھی کاٹا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں