لاہور ایئرپورٹ پر کسٹم کی بڑی کارروائی ، منی لانڈرنگ کی کوشش بنا کر غیر ملکی مسافر کو گرفتار کر لیا

مسافر مسٹر سوچی بینکاک جانے کی کوشش کررہا تھا، 75ہزار ڈالر برآمد کر کے حراست میں لے لیا گیا

بدھ 10 اکتوبر 2018 17:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2018ء) لاہور ایئرپورٹ پر کسٹم کی ٹیم نے منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے غیر ملکی مسافر کو گرفتار کر لیا اور اس کے قبضے سے 75ہزار ڈالر برآمد کر لیے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹم اہلکاروں نے بینکاک جانے والے غیر ملکی مسافر کے سامان کو چیک کیا تو اسکے لیب ٹاپ بیگ سے 75ہزار امریکی ڈالر برامد ہوئے ۔

مسافر مسٹر سوچی تھائی نیشنل ہے جو تھائی ایئر لائن کی پرواز سے بینکاک جانے کی کوشش کر رہا تھا ۔کسٹم نے مسافر کو آف لوڈ کرکے کسٹم انوسٹی گیشن سیل آئی اینڈ پی کے حوالے کردیا ۔کسٹم ذرائع کے مطابق لاہور ائیر پورٹ پریہ اس سال کی سب سے بڑی کاروائی ہے۔پکڑی گئی کرنسی کی پاکستانی روپے میں مالیت تقریباً ایک کروڑ 2لاکھ روپے بنتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں