طلباء اور اساتذہ کاپاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کادورہ

بدھ 10 اکتوبر 2018 17:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2018ء) سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ مغلپورہ‘لاہورکے طلباء اور اساتذہ نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور اور امیر چشتی ہائی سکول‘ ملتان روڈ چوہنگ‘لاہورکے طلبا و طالبات اور اساتذہٴ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، -1شاہراہِ نظریہٴ پاکستان‘ جوہر ٹائون‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ پکی ٹھٹھی سمن آباد‘لاہور‘رانا گرائمر سکول‘ سوک سنٹر مون مارکیٹ‘گلشن راوی‘لاہور‘گورنمنٹ منور ماڈل مڈل سکول‘ وسن پورہ‘لاہور اورسٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز مڈل سکول‘ مصری شاہ‘لاہور کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 348تھی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں