سیکرٹری ہیلتھ پنجاب ثاقب ظفر نے میڈیکل پروفیشنلز کیلئے 6کروڑ روپے مالیت65 بلاسود قرضوں کی منظوری دیدی

بدھ 10 اکتوبر 2018 18:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2018ء) سیکرٹری ہیلتھ پنجاب ثاقب ظفر نے میڈیکل پروفیشنلز کیلئے 6کروڑ روپے مالیت65 بلاسود قرضوں کی منظوری دے دی ہے ۔ اس رقم سے ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس، فارماسسٹ، پیرامیڈیکس ، حکما اور ہومیو ڈاکٹر کلینک قائم کرسکیں گے۔ پنجاب ہیلتھ فائونڈیشن(پی ایچ ایف) کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں ایم ڈی پی ایچ ایف اجمل بھٹی نے 65 درخواستیں غور کیلئے پیش کیں۔

سیکرٹری صحت نے ہدایت کی کہ بے روزگار میڈیکل پروفیشنلز کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کیلئے زیرو مارک اپ پر قرضوں کے اجرأ کے عمل میں مزید آسانیاں پیدا کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنا کاروبار شروع ہونے سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور خودکفالت کی منزل کے حصول میں مدد ملتی ہے۔

(جاری ہے)

ثاقب ظفر نے کہا کہ پنجاب ہیلتھ فائونڈیشن 3 کیٹیگری میں قرضے دیتی ہے۔

3لاکھ روپے سے شروع ہونے والے قرضے کی زیادہ سے زیادہ حد 25 لاکھ ہے ۔انہوں نے اس بات پر اظہار اطمینان کیا کہ پنجاب ہیلتھ فائونڈیشن کے تحت قرضوں کی واپسی کی شرح 100 فیصد ہے۔ مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب ہیلتھ فائونڈیشن نے بتایا کہ آن لائن رجسٹریشن کے بعد مکمل شفاف طریقے سے قرضوں کا اجراکیا جاتا ہے۔با لخصوص دیہی یا پسماندہ علاقوں میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے اپنا کاروبار شروع کرنے والوں کو ترجیح دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں