تحریک انصاف کی حکومت یوٹرن کی وزارت قائم کرے‘مخدوم احمد محمود

عوام دشمن حکومت کی نااہلی پہلے مہینے میں ہی کھل کر سامنے آگئی ہے ‘صدر پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب

بدھ 10 اکتوبر 2018 18:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ عمران خان کے سو روزہ پلان پر عملدرآمد ہوتا نظر نہیں آرہا ہے،عوام دشمن حکومت کی نااہلی پہلے مہینے میں ہی کھل کر سامنے آگئی ،آئی ایم ایف پر دھیرئے دھیرئے یوٹرن لیا جارہا ہے ۔ انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پچاس دنوں میں اتنے یوٹرن لیے ہیں کہ کتنی مشکل ہوگئی ہے یوٹرن کی وزارت قائم کی جائے ۔

(جاری ہے)

حکومت نے اگر سی پیک پر گوسلو پالیس اختیار کرلی ہے تو یہ بہت خطرناک اقدام ہے ۔پورے ملک میں پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے غیر فعال اور انتہائی سست روی کا شکار ہیں جن پر اربوں روپے خرچ ہوچکے ہیں تاخیر سے مزید اربوں لگانا پڑیں گے ۔مخدوم احمد محمود نے کہا کہ ملک میں جنگل کا قانون نظر آرہا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ،پیپلزپارٹی اصولی سیاست پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی ۔ پیپلزپارٹی کی قیادت اور رہنما کسی سے بلیک میل نہیں ہوسکتے ۔پیپلزپارٹی کے رہنماوں پر جو مقدمات بنائے گئے وہ نوازشریف کی سیاسی انتقامی اور بدنیتی پر مبنی پالیسی کا حصہ تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں