ایل ڈی اے افسروں کے تقرر و تبادلے

بدھ 10 اکتوبر 2018 18:24

ایل ڈی اے افسروں کے تقرر و تبادلے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2018ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ( ہیڈ کوراٹرز)عبدالشکور رانانے ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ (ایونیو ون)میں کام کرنے والے ڈپٹی ڈائریکٹر لاء محمد اختر کوایل ڈی اے ایونیو ون سکیم سے متعلقہ سول کورٹس کیسزکا اضافی چارج دے دیا ہے اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سندس انیس سے اس عہدے کا چارج واپس لے لیا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹور یٹ آف کمرشلائزیشن میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر لاعلی عثمان کا تبادلہ کر کے انہیں لا ڈائریکٹوریٹ میں تعینات کر دیا ہے جبکہ لا ڈائریکٹوریٹ میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد شعیب کا تبادلہ کر کے انہیں ڈائریکٹوریٹ آف کمرشلائزیشن میں تعینات کر دیا ہے ۔ ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ فور میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر جاوید اقبال کو معطل کر کے ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمنسٹریشن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں