پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئر مین کے زیر اہتمام چار روزہ تعلیمی ورکشاپ اختتام پذیر

بدھ 10 اکتوبر 2018 18:31

لاہور۔10 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2018ء) پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئر مین کے زیر اہتمام چار روزہ تعلیمی ورکشاپ اختتام پذیر ہو گئی ، لاہوربورڈ کے لارنس روڈ پر قائم امتحانی مر کز میں جاری تعلیمی ورکشاپ میں 90ماہرین تعلیم نے حصہ لیا ، ان میں سائنس و آرٹس مضامین کے پیپرسیٹرز ، کو آرڈینیٹرز اور ہیڈ ایگزامیزز شامل ہیں، چیئر مین لاہور بورڈ پروفیسر چوہدری محمد اسماعیل نے بدھ کو تعلیمی ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے نمائند ہ افراد کیلئے منعقدہ ورکشاپ کا مقصد غلطیوںسے مبرا امتحانی پرچوں کی اشاعت کو یقینی بنانا ہے تا کہ طالب علموں کو کسی قسم کی دقت پیش نہ آئے، یہ ورکشاپ میٹرک کی سطح کے امتحانی پرچوں کی تیاری کے حوالے سے منعقد کی گئی ہے تا کہ متعلقہ افراد کو پیشہ ورانہ امور کے بارے میں ضر وری آگاہی دی جا سکے ، انہوں نے اس امر پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا کہ پنجاب کے 9تعلیمی بورڈز کے ریسورس پرسنز شرکاء کو امتحانی پرچوں کی تیاری کے معاملے میں جدید تقاضوں کے مطابق ضروری آگہی دے رہے ہیں جس سے امتحانی عمل کی شفافیت ، معیار اور تعلیمی مقاصد کو حاصل کرنے میں مدد ملے گی، پروفیسر محمد اسما عیل نے شرکاء سے کہا کہ وہ امتحانی پرچہ جات تیار کرتے وقت اپنے طالب علموں کی ذہنی سطح، تعلیمی معیار اور حکومتی پالیسی کو بھی نظر رکھیں تا کہ پرچوں کی مطلوبہ کوالٹی میں کوئی فرق نہ آئے، اس موقع پر سیکرٹری لاہور بورڈ ڈاکٹر ریحانہ الیاس اور کنٹرولر( امتحانات) پروفیسر محمد ناصر جمیل بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں