انویسٹی گیشن پولیس تھانہ ٹائونشپ فہیم عرف کالا ڈکیت و چور گینگ کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا

ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے نقدی،موبائل فونز ،موٹرسائیکل اور ناجائز اسلحہ برآمد‘متعدد وارداتوں کا اعتراف

بدھ 10 اکتوبر 2018 18:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2018ء) انویسٹی گیشن پولیس ٹائونشپ نے ڈکیتی ،راہزنی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث فہیم عرف کالا ڈکیت و چور گینگ کے دو ملزمان کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن اویس احمدکی ہدایات کی روشنی میں لاہور پولیس کی سپیشل ٹیمیں ڈاکوئوں اورر اہزنوں کے خلاف دن رات سر گرم عمل ہیں۔

ایس پی صدر انویسٹی گیشن راشد ہدایت نے ڈی ایس پی ٹائونشپ سرکل سعید احمد کی سربراہی میں انچارج انویسٹی گیشن ٹائونشپ ندیم اختر اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل جو پولیس ٹیم تشکیل دی اس نے ڈکیتی، راہزنی اورچوری کی وارداتوں میں ملوث فہیم عرف کالا ڈکیت و چور گینگ کے سر غنہ علی فہیم عرف کالا اور اس کے ساتھی احمد امجد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے نقدی، موبائل فونز اور ناجائزاسلحہ برآمد کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزموں نے تھانہ ٹائونشپ ،گرین ٹائون ،جوہر ٹائون اور چوہنگ کے علاقوںمیںڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے جبکہ ملزمان کے خلاف مذکورہ تھانوں میں ڈکیتی اور چوری کے متعدد مقدمات بھی ٹریس ہوئے ہیں۔ ملزمان اپنے طریقہ وارادت میں شہر کے مختلف علاقوں میں گھومتے رہتے اور موقع ملتے ہیں گن پوائنٹ پر شہریوں سے نقدی، موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیاء چھین کر فرار ہو جاتے تھے۔ ایس پی انویسٹی گیشن صدرراشد ہدایت نے ڈکیت و چور گینگ کے ملزمان کی گرفتاری پر انچارج انویسٹی گیشن ٹائونشپ ندیم اختر اوران کی ٹیم کیلئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں