ایل ڈی اے عملے نے سبزہ زار میں کروڑں روپے مالیت کی31کنال اراضی واگزار کروالی

بدھ 10 اکتوبر 2018 21:18

لاہور۔10 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر قیمتی سرکاری اراضی قبضہ گروپوں ‘ لینڈ مافیا اور غیر قانونی تعمیرات سے واگزار کروانے کیلئے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ڈائریکٹر جنرل آمنہ عمران خان کی نگرانی میں ایل ڈی اے کے عملے نے گزشتہ روز ڈی بلاک سبزہ زار میں آپریشن کر کے لینڈ مافیا کے قبضے سے ایل ڈی اے کے ملکیتی کروڑں روپے مالیت کے 55 پلاٹ واگزار کر والئے، آپریشن کے دوران پانچ مختلف جگہوں پر واقع مجموعی طور پر 31کنال اراضی وگزار کروالی گئی جس پر 7مرلے ، 12مرلے اور ایک کنال رقبے کے پلاٹ بنائے گئے تھے،ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے آمنہ عمران خان نے کہا کہ قبضہ مافیا سے سرکاری اراضی واگزار کروانا حکومت کی اولین ترجیح ہے ، قبضہ گروپوں کیخلاف آپریشن کر کے حکومتی رٹ بحال کی جا رہی ہے ، آپریشن بلا امتیاز کیا جا رہا ہے اور کسی کو کسی بھی قسم کی رعایت نہیں دی جائیگی، انہوں نے کہا کہ تجاوزات کیخلاف آپریشن میں تمام محکمے مربوط انداز میں کام کر رہے ہیں اور ضلعی انتظامیہ لاہور وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی کلین اینڈ گرین پاکستان کے ویژن کے مطابق تجاوازت کے خاتمہ اور صفائی ستھرائی میں بہتری لائیگئی،آپریشن کے موقع پر متعلقہ افسران کے علاوہ پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں