صوبائی وزیر برائے قدرتی آفات کا ریسکیو 1122 شیخوپورہ کے دفتر کا دورہ

بدھ 10 اکتوبر 2018 21:21

لاہور۔10 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2018ء) صوبائی وزیر برائے قدرتی آفات میاں خالد محمودنے ریسکیو 1122 شیخوپورہ کے دفتر کا دورہ کیا، جہاں انہیں ریسکیو و ریلیف کے حوالے سے بریفنگ دی، صوبائی وزیر نے ریسکیو 1122 کی کاوشوں وخدمات کو بے حد سراہا اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح ریسکیو 1122 عوام کے جان ومال کی حفاظت کیلئے ہر وقت تیار رہتا ہے وہ قابل تحسین ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم اے پنجاب جدید تقاضوںسے ہم آہنگ ہے اور ہماری بھرپور کوشش ہے کہ تمام تر حفاظتی تدابیر کو یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال میں کسی بھی قسم کے جانی و مالی نقصان سے بچا جاسکے اورعوام کو بھرپور تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں