صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور راجہ بشارت کی زیر صدارت اجلاس،

پنجاب سیلزٹیکس سروسز رولز2014،پنجاب ریکوری رولز2012 ،پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ رولز آف بزنس2011میں ترمیم کی منظوری

بدھ 10 اکتوبر 2018 21:33

لاہور۔10 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2018ء) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور راجہ بشارت کی زیر صدارت اجلاس میںکابینہ کمیٹی برائے قانون سازی نے پنجاب سیلزٹیکس سروسز رولز2014پنجاب ریکوری رولز2012 کی منظوری دی،کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی نے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ گورنمنٹ پنجاب رولز آف بزنس2011 میں ترمیم کی منظوری بھی دی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پی اینڈ ڈی کے پنجاب گورنمنٹ رولز آف بزنس 2011میں بھی ترمیم کی منظوری دی گئی جس کے تحت پی اینڈ ڈی کو بورڈ سے تبدیل کرکے محکمہ قرار دیا گیا ہی- اجلاس میں پنجاب تیانجن یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے انتخاب کے لئے کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا جس کے کنوئنرلیفٹیننٹ جنرل(ر) محمد اکرم ہوں گے جبکہ ممبران میں انجینئر جواد سلیم ، ڈاکٹر نیلم ناز ، پروفیسر ڈاکٹر نظام الدین اور سیکرٹری انڈسٹریز شامل ہیں-کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بورڈز کے ممبران کی تعداد21سے کم کرکے 15کرنے کی منظوری دی گئی-اجلاس میں صوبائی وزیر ہائرایجوکیشن یاسر ہمایوں سرفراز ، صوبائی وزیر پراسیکیوشن چوہدری ظہیرالدین ، چیف سیکرٹری پنجاب ، سیکرٹری پی اینڈ ڈی اور سیکرٹری لاء بھی شریک ہوئی-

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں