پنجاب میں متعدد افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

سید شاہین محبوب ڈپٹی سیکرٹری محکمہ زراعت ،محمد قیصر نعیم اعظم ڈپٹی سیکرٹری محکمہ بلدیات تعینات محکمہ کسٹمز میں بھی تقرر و تبادلے ،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کسٹمز مظہر عباس بٹر کا اے ایف یو سے کسٹم اینٹی سمگلنگ تبادلہ

بدھ 10 اکتوبر 2018 22:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2018ء) پنجاب میں متعدد افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے گئے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق سید شاہین محبوب ڈپٹی سیکرٹری محکمہ زراعت تعینات ،محمد قیصر نعیم اعظم ڈپٹی سیکرٹری محکمہ بلدیات ،رئوف احمد ڈپٹی سیکرٹری محکمہ بلدیات ،زبیر احمد اعجاز کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ ایجوکیشن ،سید محمد شاہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل لیہ ،عابد حسین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بھکر تعینات،خالد ارشد مرزا ڈپٹی سیکرٹری محکمہ پبلک پراسیکیوشن ،عامر رضا کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ زراعت ،اشتیاق احمد بٹ ڈپٹی سیکرٹری پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ پراجیکٹ ،محمد سلیم کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ ریگولیشن ،محبوب علی خان کو ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ پراجیکٹ ،شاہد اخلاق کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ انڈسٹریز اور خرم بشیر کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ فوڈ تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ انوار علی کی خدمات محکمہ پی اینڈ ڈی کے حوالے کر دی گئیں ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں محکمہ کسٹمز میں بھی افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے گئے ۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کسٹمز مظہر عباس بٹر کا اے ایف یو سے کسٹم اینٹی سمگلنگ تبادلہ،اپریزنگ آفیسر ثاقب نذیر خان کا ریلوے اسٹیشن ٹی ٹین سے اے ایف یو تبادلہ ،اپریزنگ آفیسر نوید اقبال چیمہ کا اے ایف یو سے ریلوے اسٹیشن ٹی ٹین تبادلہ،محمد زمان تارڑ اور جنید مصطفی کا ایل ایف یو واہگہ تبادلہ،انسپکٹر اعظم وٹو اور مراتب مشتاق کا اینٹی سمگلنگ سے اے ایف یو تبادلہ،انسپکٹر کسٹمز انجم شیراز کا جی پی او سے اینٹی سمگلنگ ونگ تبادلہ،انسپکٹر طارق بیگ کا اے ایف یو سے اینٹی سمگلنگ تبادلہ اور انسپکٹر بابر اقبال رانا کا واہگہ سے اے ایف یو تبادلہ کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں