واہگہ بارڈر پر کسٹم اور اے این ایف کی مشترکہ کاروائی ،بھارت سمگل کی جانیوالی 15کلو ہیروئن برآمد کر لی

بدھ 10 اکتوبر 2018 22:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2018ء) واہگہ بارڈر پر کسٹم اور اے این ایف نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے بھارت سمگل کی جانے والی 15کلو ہیروئن برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کسٹم اور اے این ایف نے مال گاڑی کی تلاشی کے دوران واہگہ ریلوے اسٹیشن پر بھارت سمگل کی جانے والی 15کلو اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن ٹرین کے ویلو کے ساتھ بنے باکس سے برآمد کر لی ۔

ذرائع کے مطابق ہیروئن انتہائی مہارت سے ٹرین کے پہیوں کے ساتھ موجود خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی ۔سپر ٹنڈنٹ کسٹمز ناصر مِنہاس انسپکٹر کسٹمز رانا صادق اور خالد بٹ اور حوالدار شوکت نے کاروائی میں حِصہ لیا۔بعد ازاں ڈی سی کسٹم نویداالرحمن بگوی بھی موقع پر پہنچ گئے۔کسٹم اور اے این نے مشترکہ ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں