پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے زیرِاہتمام 121ہومیوپیتھک ڈاکٹرزاور59 اطباء کی تربیت مکمل

بدھ 10 اکتوبر 2018 23:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2018ء) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے گذشتہ روز 121ہومیوپیتھک ڈاکٹرزاور59 اطباء کو فراہمیِ صحت کے کم سے کم معیارات پر عمل درآمدکے لیے تربیت مکمل کردی۔ تفصیلات کے مطابق تمام معالجین کا تعلق ضلع گجرانوالہ سے تھا اور ان کی تربیت کے لیے دوروزہ ورکشاپس کا انعقاد کیاگیا۔ کمیشن کے ٹرینرزنے معالجین کو ان کے متعلقہ فراہمیِ صحت کی سہولیات کے کم از کم معیارات (ایم ایس ڈی ایس)پر تربیت دی۔

(جاری ہے)

ان ورکشاپس میںمریضوں کے معیاری علاج اور دیکھ بھال،ادویات کی فراہمی،مریضوں کے حقوق کا احترام،علاج سے متعلق آگاہی،علاج گاہ میں انفیکشن کنٹرول اورمعیاری علاج کے تسلسل پر جدید معلومات فراہم کی گئیں۔ بعد ازا ں انسپکشنز کے ذریعے ان پر موثر عمل درآمد کی تصدیق کی بھی جاتی ہے۔ کمیشن کے ترجمان نے کہا کہ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے تمام اقسام کی علاجگاہوں کے معیارات تیار کر لیے ہیں اور ان پرمعالجین کی تربیت کے لیے ایک جامع پروگرام ترتیب دیا ہے تاکہ علاج گاہوں کومحفوظ، موثر اور معیاری خدمات کی فراہمی کا پابند کیا جاسکے اور پیشہ ورانہ خدمات کو فروغ ملے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں