عمران کو اقتدار میں لانے والے اپنے ایجنڈا کو پورا کر رہے ہیں مگر عوام اب زیادہ دیر تک خاموش نہیں بیٹھیں گے‘مخدوم احمد محمود

معاشی پالیسیوں سے ناواقف حکمرانوں نے پہلے دو ماہ میں معیشت کا کباڑہ کر دیا ،کھوکھلے نعرئے لگانے والوں نے ملک کا کباڑہ کر دیا

جمعرات 11 اکتوبر 2018 14:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2018ء) پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے مہنگائی کے طوفان کے بعد ڈالر کی قیمت میں ہوشربا اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران کو اقتدار میں لانے والے اپنے ایجنڈا کو پورا کر رہے ہیں مگر عوام اب زیادہ دیر تک انتظار اور خاموش نہیں بیٹھیں گے ۔

انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ آنے والے دنوں میں مہنگائی کا ایسا طوفان آنے والا ہے کہ قوم اپنے کانوں کو ہاتھ لگائیں گے ۔ماضی کی حکومتوں نے 72 سالوں میں جو نہ کیا پی ٹی آئی کی حکومت نے اپنے پہلے 51دنوں میں کر دیا ،100دنوں میں ملک و قوم کی تقدیر بدلنے کے دعویداروں نے ملک کو بحرانوں میں دھکیل دیا ہے ،معاشی پالیسیوں سے ناواقف حکمرانوں نے پہلے دو ماہ میں معیشت کا کباڑہ کر دیا ہے ،آئی ایم ایف کے پاس جانے کا فیصلہ اپنی جگہ حکومت بتائے اس کی معاشی پالیسی کیا ہے ،یہ کیسی تبدیلی ہے جس کے آتے ہی ڈالر کو پر لگ گئے ہیں ،کھوکھلے نعرئے لگانے والوں نے چند لوگوں کو فائدہ پہنچانے کیلئے ڈالر کی قیمت آسمانوں پر پہنچا دی ۔

(جاری ہے)

مخدوم احمد محمود نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے پہلے 51دن ملک کو 2800ارب سے زائد نقصان عوام کو ریلیف کے بجائے چھین لیا ،سٹاک ایکسچینج سے 794 ارب کا سرمایہ نکل گیا گردشی قرضے 596ارب سے بڑھ کر 1200ارب کی حد عبور کرچکے ،زرمبادلہ کے ذخائر 8.40ارب ڈالر رہ گئے ،گیس قیمتوں میں اضافے سے اشیائے صرف 30 سے 40 فیصد مہنگی ہوچکی ۔پیپلزپارٹی ایسی سنگین صورتحال میں خاموش تماشائی نہیں بنے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں