پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک فصل ربیع کیلئے 2 ہزارملین کے قرضے جاری کریگا، سی ای او

جمعرات 11 اکتوبر 2018 18:07

لاہور۔11 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2018ء) پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ فصل ربیع 2018-19ء کیلئے چھوٹے کاشتکاروں میں 2000ملین روپے کے پیداواری قرضے جاری کرے گا تاکہ کاشتکار/ ممبران کوآپریٹو سوسائٹیز اپنی زرعی ضروریات پوری کر سکیں، صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر بینک محمد ایوب کی زیر صدارت اجلاس کے دوران قرضہ جات کے اجراء اور وصولی کی رفتار کا جائزہ لیا گیا، انہیں بتایا گیا کہ بینک نے خریف 2018ء میں 1488.452 ملین روپے کے قرضہ جات جاری کیے تھے اور ربیع 2017-18ء کی وصولی کی مد میں 1517.792ملین روپے کی وصولی کی تھی، صدر بینک کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ قرضہ جات کے اجراء اور وصولی کے کام کو بروقت مکمل کریں، تاکہ زیادہ سے زیادہ کاشتکار ان سکیموں سے استفادہ کر سکیں�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں