طلبہ و اساتذہ کا ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کا مطالعاتی دورہ

جمعرات 11 اکتوبر 2018 18:08

لاہور۔11 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2018ء) دی لوجک سکول‘ سلامت پورہ‘ فتح گڑھ‘لاہورکے طلبا و طالبات اور اساتذہ نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ مین بازار چوہنگ‘لاہورکے طلبا اور اساتذہٴ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، -1شاہراہِ نظریہٴ پاکستان‘ جوہر ٹائون‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں، دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ‘ سمن آباد‘لاہور‘ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ‘ پونچھ روڈ‘ اسلامیہ پارک‘لاہور‘نعم النصیر ایجوکیشن سسٹم‘ کوٹ عبدالمالک اورگورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ شرقپور خورد‘ کوٹ عبدالمالک کا وزٹ کیا، ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 431 تھی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں