محکمہ ایکسائز نے شہباز شریف کے نام پررجسٹرڈ گاڑیوں کا مکمل ریکارڈ نیب کے حوالے کر دیا

جمعرات 11 اکتوبر 2018 19:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2018ء) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے آشیانہ ہائوسنگ سکینڈل میں گرفتارسابق وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کے نام پررجسٹرڈ گاڑیوں کا مکمل ریکارڈ نیب کے حوالے کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق نیب لاہور کی جانب سے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے شہباز شریف کے نام پر رجسٹرڈ گاڑیوں کی تفصیلات مانگی تھیں ۔

(جاری ہے)

صوبائی محکمے کی جانب سے شہباز شریف کے شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ تین گاڑیوں کا مکمل ریکارڈ نیب کے حوالے کردیا ہے جس میں دو لینڈ کروزرز اور ایک کرولا گاڑی ایل ای بی دس 1957،ایل ای ای اٹھارہ 3761ااوریل ایف آٹھ 5100شامل ہیںہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل نیب کے طلب کرنے پر ایف بی آر کی جانب سے بھی شہباز شریف کے اثاثوں اور ٹیکس ادائیگی کی تفصیلات نیب کو فراہم کی گئی ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں