ایرانی قونصل جنرل محمد رضا ناظری کی جی سی یونیورسٹی لاہور آمد

جمعرات 11 اکتوبر 2018 19:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2018ء) ایرانی قونصل جنرل محمد رضا ناظری کی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور آمد، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ سے شعبہ فارسی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال ثاقب کی وفات پر تعزیت کی۔

(جاری ہے)

ایرانی قونصل جنرل نے پاکستان میں فارسی زبان کے فروغ کے لیے ڈاکٹر ثاقب کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر جی سی یونیورسٹی کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال شاہد،کوالٹی انہانسمٹ سیل کی ڈائریکٹر ارم سہیل، ڈاکٹر محمد سلیم مظہر ، ڈاکٹر بابر نسیم آسی اور فارسی کے دیگر اساتذہ بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں