پنجاب کی جیلوں کو مثبت اور قابل عمل پالیسیوں کے ذریعے دارالاصلاح میں تبدیل کیا جائے گا،صوبائی وزیر جیل خانہ جات پنجاب

جمعرات 11 اکتوبر 2018 19:40

لاہور۔11 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2018ء) صوبائی وزیر جیل خانہ جات پنجاب زوار حسین وڑائچ کا ڈسٹر کٹ جیل اوکاڑ ہ کا دور ہ گرین اینڈ کلین پراجیکٹ کے تحت اوکاڑا جیل میں ایرو کیریا کا پودا لگایا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب کی جیلوں کو مثبت اور قابل عمل پالیسیوں کے ذریعے دارالاصلاح میں تبدیل کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

جیلوں کے نظام کو سینٹرل کمپیوٹر ائز ڈ نظام سے منسلک کر کے ان کی مانیٹرننگ کی جائے گی جیلوں کے لئے خریدے گئے سامان اور استعمال کئے گئے سامان سے متعلق مکمل انفارمیشن ہر وقت دسیتیاب ہو گی ٹیوٹا کے ذریعے جیلوں میں قیدیوں کو ہنر مند بنایا جائے گا اور انہیں مختلف ٹریڈز کی تربیت فراہم کر کے یہاں پر چھوٹی سطح پر کاٹیج انڈسٹری کو فروغ دیا جائے گا صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق اداروں کو کرپشن فری بنانے اور عوام کے لئے سروس ڈلیوری سسٹم کو بہتر کرنے کے لئے قانون سازی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت معمولی جرائم میں سزا کاٹنے والوں اور جرمانہ ادا نہ کر سکنے کی وجہ سے رہا نہ ہونے والے قیدیوں کی فہر ستیں بنائی جا رہی ہیں تاکہ ان کی جلد رہائی کے لئے اقدامات کئے جا سکیں اس سلسلہ میں صوبائی وزیر سوشل ویلفئر اور صوبائی وزیر بیت المال سے بھی بات چیت کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ ڈسٹر کٹ جیلز اور سینٹرل جیلز کے لئے نان آفیشل ویزیٹر ز کمیٹیا ں بنائی جا رہی ہیں جو جیلوں کا دورہ کریں گی اور ان کی تجا ویز کی روشنی میں جیلوں میں اصلاحات کی جائیں گی صوبائی وزیر نے جیلوں کے ملازمین کے سکیل بڑھانے اور ان کی تنخواہوں میں اضافہ کے لئے بھی ہمدردانہ غور کا کہا قبل ازیں ڈی آئی جی جیل خانہ جا ت کامران انجم اور سپرنٹنڈنٹ جیل نور حسن بگھیلا نے جیل آمد پر صوبائی وزیر کا استقبال کیا صوبائی وزیر بغیر پروٹو کول کے جیل آئے انہوں نے کہا پاکستان میں سادگی اور میرٹ کے کلچر کے فروغ کے لئے وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق اقدامات کئے جائیں گے بعد ازاں صوبائی وزیر نے ڈسٹرکٹ جیل کے ہسپتال کا دور ہ کیا ہسپتال میں مریضوں کے عیادت کی اور ادویات کا سٹور چیک کیا جیل کے کچن میں کھانے کے معیا ر کو چیک کیا انہوں نے قیدیوں کے وارڈاور واٹر فلٹریشن پلانٹ کا معائنہ بھی کیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں