ہمارے عہداروں کو پولیس کی جانب سے ہراساں کیا گیا ،آئی جی نوٹس لیں‘ اینٹی کرائم اینڈ اینٹی ٹیرر ازم

ایسے رویوں کی وجہ سے معاشرے میں پولیس کامعیار ختم ہورہاہے ‘ چیئرمین شیخ اویس زاہد کی دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس

جمعرات 11 اکتوبر 2018 19:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2018ء) اینٹی کرائم اینڈ اینٹی ٹیرارزم آرگنائزیشن کے چیئر مین شیخ اویس زاہد نے کہا ہے کہ ہمارے عہداروں کو پولیس کی جانب سے ہراساں کیا گیا ،ایسے رویوں کی وجہ سے معاشرے میں پولیس کامعیار ختم ہورہاہے ، آئی جی پنجاب سے درخواست کروں گا کہ ایسے اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

(جاری ہے)

لاہور پریس کلب میں دیگر عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ اویس زاہد نے کہا کہ گزشتہ دنوںپولیس کی جانب سے ہمارے ادارے کے ایک عہدراں کیساتھ بد تمیزز کی گئی اور اسے ہراساں کیا گیا۔

یہ رویہ قابل مذمت ہے ، ایسی کارروائیوں سے معاشرے میں پولیس کا معیار ختم ہو رہا ہے ۔ گزشتہ حکومتوں کی جانب سے بھی ہماری کارکر دگی کو سراہا گیا ہے،معاشرے میں پھیلے ہوئے جرم کی روک تھام ہماری اولیں ترجیح ہے ۔اگر آئندہ ہمارے عہداراوں کو ہراساں کیا گیا تو پولیس کے خلاف عدالت تک جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں