صوبائی وزیر میاں خالد محمود کی شیخوپورہ میں ناجائز تجاوزات ختم کرنے کے حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) کو تاجر برادری سے مشاورت کی ہدایت

جمعرات 11 اکتوبر 2018 19:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2018ء) صوبائی وزیر میاں خالد محمودنے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) سید موسی رضا کو ہدایت کی کہ وہ شیخوپورہ میں ناجائز تجاوزات ختم کرنے کے حوالے سے تاجر برادری سے بھی مشاورت کر یں کیونکہ اس عمل میں تمام اسٹیک ہولڈرزکو اعتماد میں لینا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے تجاوزات کے خاتمے کی پالیسی پر عملدرآمدکرتے ہوئیغیر قانونی قبضہ مافیاکے خلاف قا نونی کاروائی کی جائے گی اور یہ آپریشن بلا تفریق ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق اداروں سے کرپشن کا خاتمہ ،میرٹ پالیسی اور اداروں میں نئی اصلاحات کے حوالے سے پنجاب کابینہ دن رات عمل پیرا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہی تحریک انصاف کا ایجنڈا ہے اور وزیرِ اعظم عمران خان کے نئے پاکستان ویژن کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ہم سب کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزیدکہا کہ ہم وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق عوام کی فلاح و بہبودکیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے اور عوام کو ریلف فراہم کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں