عوام میں بجلی بچانے کا شعور بیدار کرنے کے لیے مہم چلائی جائے گی ‘ وزیر توانائی پنجاب

گزشتہ حکومت کی عدم دلچسپی کی وجہ سے 5600 میگا واٹ کے منصوبے تاخیر کا شکار ہوئے‘ڈاکٹر محمد اختر ملک

جمعرات 11 اکتوبر 2018 19:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2018ء) صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کہا ہے کہ توانائی کے مفاد عامہ کے کامیاب اور منافع بخش منصوبوں میں توسیع کی جائے گیااور متبادل توانائی کے منصوبوں کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کے لیے منصوبوں کی کارکردگی میں بہتری لاکے اداروں کو مزید مستحکم بنایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قائد اعظم سولر پارک بہاول پور کے تفصیلی معائنہ کے موقع پر کیا۔

انہوں نے کہا کہ متبادل توانائی کے ذرائع استعمال کر کے توانائی کے شاٹ فال پر قابو پایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جدید خطوط پر متبادل توانائی سے استفادہ حاصل کرنے والے ممالک سے اس بارے میں تحریک لی جائے گی۔ صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ عوام کے شعورو آگاہی اور مثبت ترغیب کے لیے شمسی توانائی کے استعمال سے ایک مکمل عمارت بنائی جائے گی جس میں جدید سولر ٹیکنالوجی نصب ہوگی اور عمارت کی دیواریں اور کھڑکیاں سولر پینل سے بنی ہوں گی اوبتدریج تمام سرکاری عمارات کو گرین بلڈنگز کا درجہ دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام کو جدید شمسی توانائی سے چلنے والے چھوٹے منصوبہ جات کی جانب راغب کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ایسے منصوبے جو کامیاب ہوں اور عوامی خدمات سرانجام دے رہے ہوں ہرگز بند نہیں کیے جائیں گے۔دریں اثناء ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن قائد اعظم سولر پارک کرنل(ر) محمد حسن، منیجر آپریشن محمد حسن عسکری، منیجر ایڈمن زورلوترکی کمپنی ارسلان خان نے اپنے اپنے پراجیکٹ بارے مکمل بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ قائد اعظم سولر پارک کے لیی10ہزار ایکڑ زمین مختص کی گئی ہے جس میں100میگا واٹ قائد اعظم سولر پارک حکومت پنجاب کا منصوبہ ہے۔دوسرے فیز میں زونرجی چائنیز کمپنی نی300میگا واٹ کا منصوبہ مکمل کیااور تیسرے فیز کے لیے ترکی کی زورلو کمپنی600میگا واٹ کے منصوبے پر تیزی سے کام کررہی ہے جو کہ 80فیصد مکمل کر لیاگیا ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ این ٹی ڈی سی کا220kvکا گرڈ سٹیشن آخری مراحل میں ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ قائد اعظم سولر پارک کی تنصیبات، عمارات، سولر پینل، بین الاقوامی ماہرین وانجینئر اور مقامی انجینئر کو پرسکون محفوظ ماحول کی فراہمی کے لیے پولیس کا سپیشل پروٹیکشن یونٹ، رینجرز اور پرائیویٹ سکیورٹی کمپنی اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ صوبائی وزیرنے بریفنگ کے بعد زونرجی چائنیز کمپنی، زورلوترکی کمپنی کے کنٹرول رومز کا بھی معائنہ کیا اور تعینات انجینئرز سے مختلف امور بارے تبادلہ خیال کیا۔

صوبائی وزیر نے بٹن دبا کر کمپیوٹرائزڈ سسٹم کے ذریعے زیادہ سے زیادہ پیداوار کی جانچ پڑتا ل بھی کی اور شمسی توانائی کے حوالے سے چائنیز انجینئرز سے مختلف سوالات کیے۔آخر میں منیجر ایڈمن زورلو ارسلان خان نے صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک کو امریکہ کے بنے ہوئے نئے اور جدید سولر پینل کا ماڈل بھی دکھایا ۔ زورلوترکی کمپنی اس پراجیکٹ میں امریکہ کے بنے ہوئے سولر پینل استعمال کریگی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں