وزیر سکولز ایجو کیشن مراد راس سے کیڈٹ کالج حسن ابدال کے پرنسپل نجیب طارق کی ملاقات

جمعرات 11 اکتوبر 2018 20:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2018ء) صوبائی وزیر سکولز ایجو کیشن مراد راس سے کیڈٹ کالج حسن ابدال کے پرنسپل نجیب طارق نے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور کیڈٹ کالج حسن ابدال کی تعلیمی کارکردگی سے صوبائی وزیر کو آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر مراد راس نے کیڈٹ کالج حسن ابدال کی تعلیمی سرگرمیوں کو سراہااور اس توقع کا اظہار کیا کہ کیڈٹ کالج حسن ابدال کی اعلیٰ تعلیمی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔دریں اثنا ء صوبائی وزیر مراد راس سے مختلف ماہرین تعلیم ، اساتذہ اور عوامی تنظیموں نے بھی ان کے دفتر میں ملاقات کی اور پنجاب میں سکولز ایجوکیشن سیکٹر کی ترقی کے حوالے سے مختلف تجاویز و آراء پیش کیں-

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں