نمائشی اقدامات سے قومی معیشت بحال نہیں ہوسکتی ‘لیاقت بلوچ

جمعرات 11 اکتوبر 2018 20:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2018ء) جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ اہل ایمان کی اصل ذمہ داری غلبہ دین کی جدوجہد ہے ، حج ،روزہ، قربانی کی عبادات پوری امت میں اتحاد ، برداشت و ایثار کے جذبے پیدا کرنے کے لیے ہیں،حکمران عقیدہ ختم نبوت ، ناموس رسالت قوانین سے چھیڑ چھاڑ بندکردیں وگرنہ پورے ملک میں زبردست تحریک کا سامنا کرنا پڑے گا ۔

حجاج کرام کے اعزاز میں عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہاکہ حکومت کے پنجاب پولیس کے حوالے سے اپنے پہلے سو دن میں حیران کن ، چونکا دینے والے اور مایوس کن اقدامات جن میں پاکپتن ڈی پی او کا واقعہ ، آئی جی پنجاب کی برطرفی ، نیک نام پولیس افسر ناصر درانی کا اپنے منصب سے استعفیٰ ،نے خود حکومت کی ساکھ اور دعوئوں کو ملیا میٹ کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ عمران خان دور میں تبدیلی تب ہی آئے گی جب ماضی کے سیاہ اور ملک و ملت کے لیے رسوا کن اقدامات سے چھٹکارا پایا جائے گا ۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ قومی معیشت شدید بحران سے دوچار ہے ۔ روپے کی قدر مسلسل گر رہی ہے ۔ اسٹاک ایکسچینج مسلسل مندی کا شکار ہے ۔ بجلی اور مہنگائی بحران بدتر ین ہے ۔ آئی ایم ایف شرائط پر عملدرآمد سے عوام کی قوت خرید عملاً ختم ہو گئی ہے ۔ نمائشی اقدامات سے قومی معیشت بحال نہیں ہوسکتی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں